اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کے ٹوئٹر اکاونٹ میں جاری ایک پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران اس حوالے سے جوہری معاہدے کے دیگر اراکین سے رابطے میں ہے۔
پیغام میں کہا گیا ہے کہ جوہری معاہدے میں امریکی واپسی کیلئے کسی بھی تجویز کی ضرورت نہیں ہے؛ اس کام کیلئے سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 پر قائم رہنے اور معاہدے کے مطابق اپنے وعدوں پر پورا اترنے کیلئے امریکی سیاسی فیصلے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ پولیٹیکو ویب سائٹ نے پیر کے روز ایک رپورٹ میں اس بات کا دعوی کیا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن، جوہری مذاکرات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے ایران کو ایک تجویز پیش کریں گے۔
اس ویب سائٹ میں دو باخبر افراد کے مطابق کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کے حکام، روان ہفتے میں ایران سے مذاکرات کے آغاز کیلئے ایک تجویز پیش کریں گے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ